عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پوری دنیا میں اپنی فوج کا دفاع کیا۔ کوئی دوسرا پاکستانی بتا دیں جس نے انٹرنیشنل میڈیا پر پاک فوج کا اتنا دفاع کیا ہو جتنا میں نے کیا؟ ہمیشہ کہتا رہا کہ فوج کمزور ہوئی تو ہمارا وہی حال ہوگا جو شام، عراق وغیرہ کا ہوا۔
مجھے لگ رہا ہے کہ میں کوئی ڈراونا خواب دیکھ رہا ہوں جس میں ملک کی تباہی دیکھ رہا ہوں، کون سا ملک اجازت دیتا ہے اپنی اس طرح کی تباہی کرنے کیلئے صرف ان چوروں کی خاطر۔ مجھےخوف ہےکہ پاکستان اُس راستے پر نِکل گیاہے، جو ہماری تباہی کا راستہ ہے۔ تحریکِ انصاف کے مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا کہ الیکشن نہیں لڑنا، کیونکہ عمران خان آجائیگا اور اِنکا چوری کا پیسہ پکڑا نہ جائے، اِنہیں خطرہ ہے عمران خان سے، اِس وجہ سے سارا مُلک تباہی کے راستے پر ہے۔
اگر کوئی سمجھ رہا ایسے پارٹی ختم ہو گی تو پارٹی ختم نہیں گی میرا جینا مرنا پاکستان میں تھا ہے اور رہے گا مجھے بہت لوگوں نے کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ۔ دنیا بھر میں اللّه نے مجھے بہت عزت دی لیکن میں کبھی اپنا ملک چھوڑ کر نہ گیا، نہ کبھی جاؤں گا۔
آج جو ظلم پاکستان کے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔ جیسے عورتوں سے بدتمیزی کی گئی۔ آدھی رات کو گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ۔ شہریار آفریدی کی بیوی سیاست میں بھی نہیں۔ اسے بھی اٹھا لے گئے۔ ہماری عورتوں کو جیل میں ڈال دیا۔ کیا کوئی ملک خود اپنی تباہی ایسے کر سکتا ہے؟”
آپ کہتے ہیں دہشتگرد میرے گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور اسکو بہانہ بنا کر گھر پر دھاوا بولنا چاہتے ہیں، آپ ایک مہذب طریقے سے وارنٹ لے کر آئیں سرچ کریں بلکہ ہمارا بھی فائدہ ہو جائے گا کیوں کہ دہشتگردوں سے خطرہ تو مجھے ہے۔ میں آج سب کو کہہ رہا ہوں بات آگے اور نہ بڑھائیں اور یہ بڑھتی جائے گی کدھر تک جائے گی بات اس پر تو حل کوئی ہے ہی نہیں، ابھی وقت ہے عقل کریں، بات کریں اگر کوئی سمجھ رہا ایسے پارٹی ختم ہو گی تو پارٹی ختم نہیں ہوگی،

