پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشراءبی بی کے ہمرا احتساب عدالت میں پیشی کے لئے اسلام ابادپہنچ گئے۔ احتساب عدالت نے بشرئ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت منظورکرلی ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی اور 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بشرئ بی بی کی ضمانت 31 مئی تک منظور کی۔
گزشتہ دنوں نیب نے عمران خان کو اسی کیس میں گرافتار کیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکونان نے احتیجاج کیا۔ اور پولیس کی جانب سے سخت اقدامات اٹھانے کے بعد پرآمن احتجاج پر تشدد احتجاج میں تبدیل ہوا۔ حکومت نے اس دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس بند کردی تھی۔ جس کی وجہ سےانٹرنیٹ سے منسلک لوگوں کا روزگار بند ہوگیا، اور ساتھ ہی ساتھ ملک کو بی اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔